لاہور ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے ممبئی دہشت گرد حملہ کے کلیدی سازشی اور جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے حفاظتی انتظامات بحال کردیئے اس کی وجہ ان کی جان کو لاحق خطرہ بتایا گیا ہے۔ ایک ماہ قبل حفاظتی انتظامات سے سپریم کورٹ کے حکم پر دستبرداری اختیار کرلی گئی تھی۔