ملتان ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہر ملتان میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے راشد رحمن ایڈوکیٹ کو قتل کردیا ہے۔ وہ توہین رسالت ؐ کے ایک مقدمہ میں یونیورسٹی کے ایک لکچرر کا دفاع کررہے تھے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کے ایک اعلیٰ پولیس افسر ذوالفقار علی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مسلح افراد نے ایڈوکیٹ راشد رحمن کے چیمبر میں داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ اس کی زد میں آ کر راشد رحمن اور وہاں پر موجود ان کے دو ساتھی زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو پیش آیا۔ ذوالفقار علی نے مزید بتایا کہ ہاسپٹل پہنچنے پر ڈاکٹروں نے راشد رحمن کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبک بقیہ دونوں افراد کا علاج جاری ہے۔