پاکستان تاریکی میں ڈوب گیا

اسلام آباد ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں ایک بڑی برقی لائین میں خرابی کے نتیجہ میں سارا ملک تاریکی میں ڈوب گیا جس کی وجہ سے لاکھوں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملک کا 80 فیصد حصہ متاثر رہا اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایسا بحران چوتھی مرتبہ ہوا ہے ۔ اس بحران کے تعلق سے متضاد بیانات سامنے آئے ۔ ابتداء میں ٹیلی ویژن چیانلس پر یہ اطلاع دی گئی کہ دہشت گردوں نے صوبہ بلوچستان میں گڈو ٹرانسمیشن لائین کو نقصان پہونچایا ہے ۔ لیکن نائب وزیر آبی وسائل و برقی عابد شیر علی نے اس کی تردید کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں برقی لائین منقطع ہوگئی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہوگیا ۔