پاکستان ایک سال میں12کھرب روپے کا مقروض

اسلام آباد۔ 28 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) برسراقتدار مسلم لیگ (ن) نے رواں سال 12 کھرب روپے کے بیرونی قرضے حاصل کیے جو کہ تجارتی اخراجات کا 48 فیصد ہے جبکہ قرضے وصول کرنے کا ہدف 810 ارب روپے تھا۔ رواں برس حاصل شدہ بیرونی قرض کی شرح گزشتہ سال کے مقابل 24 فیصد زیادہ رہی۔ 2016-17ء میں بیرونی قرض کی مد میں 971 ارب روپے وصول کیے گئے ۔اگلے مالی سال حکومت 10 کھرب 80 ارب روپے لینے کا ارادہ رکھتی ہے ۔بجٹ رپورٹ 2018-19ء کے مطابق حکومت نے رواں سال 27 ارب 8 کروڑ روپے کی بیرونی امداد حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا تھا لیکن انہیں 26 ارب روپے کی امید ہے ۔