پاکستان اور روس کے درمیان تاریخی فوجی معاہدہ

اسلام آباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان اور روس نے فوجی تعاون سے متعلق ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔پاکستان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام لانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے پر روسی وزیردفاع جنرل سرگئی شوئیگو اور پاکستانی وزیردفاع خواجہ محمد آصف کے درمیان ملاقات کے موقع پر دستخط کئے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے بعد میں ایک بیان میں کہا، ’’اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘۔ روس اس وقت پاکستان کے پڑوسی ہندوستان کو اسلحہ مہیا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ہندوستان دنیا میں اسلحے کا بڑا خریدار ہے۔