اسلام آباد ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور روس کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت پاکستانی فوجیوں کو روسی عسکری تربیتی اداروں میں تربیت کی اجازت ہوگی۔وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی سرویس ممبرز کے روسی فیڈریشن ( آر ایس ) تربیتی اداروں میں داخلوں سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ روس ۔پاکستان مشترکہ فوجی مشاورتی کمیٹی ( جے ایم سی سی) کی پہلی ملاقات کے نتیجے میں سامنے آیا ۔ یہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے درمیان دفاعی تعاون کا سب سے بڑا فورم ہے۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ماسکو کا دورہ کیا تھا اور عسکری تعاون کے فروغ کے لئے ایک کمیشن قائم کیا تھا۔