پشاور۔ 27 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پشاور کے مضافاتی علاقے میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے ااسکول میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سجاد کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے گل بیلہ میں واقع نجی اسکول میں ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔پولیس کے مطابق متوفی بچہ پستول گھر سے بیگ میں چھپا کر لایا تھا۔واقعہ کے بعد بچے کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ طالبعلم نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا تاہم پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پاکستان میں کم سن طلبہ میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے۔