پاکستان ، امریکہ سے 1.3 بلین ڈالر ملٹری اعانت کا طلبگار

اسلام آباد، 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے امریکہ کو اُس پیشرفت سے واقف کروایا ہے جو اُس نے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف ملٹری آپریشنس کے دوران کی ہے جس کیلئے 1.3 بلین ڈالر کی لاگت آئی اور اس کی پابجائی کیلئے امریکہ سے مدد طلب کی گئی ہے ۔ وزیر فینانس اسحاق ڈار نے کل امریکی نمائندہ سنیٹرجیک ریڈ کو بریفنگ دی ۔