اسلام آباد ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد محمد خلیفہ نے آج افرادی قوت اور پیشہ ورانہ تربیت کے دو سمجھوتوں پر دستخط کر دئیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سمجھوتے کے تحت بحرین پاکستانی افرادی قوت کو پیشہ ورانہ تربیت دے گا اور بحرین میں پاکستانی افرادی قوت میں اضافہ بھی ہوگا جبکہ پاکستانی افرادی قوت کی مانگ بحرین میں بڑھنے سے زرمبادلہ بھی بڑھے گا ۔