نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ہائی کمشنر کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے میر واعظ عمر فاروق کے ساتھ پاکستان کے وزیرخارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو کے سلسلہ میں معتمد خارجہ نے آج رات طلب کیا۔ انہوں نے حکومت ہند کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی کہ پاکستان نے ہندوستان کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کھلی کوشش کی ہے۔ نیز یہ سعی کسی اور نے نہیں بلکہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی ہے۔