کابل، 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی گاڑیاں اب براہ افغانستان وسطی ایشیائی ممالک میں نہیں جا سکیں گی۔ افغانستان کے راشٹرپتی بھون سے جاری بیان کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک میں جانے والی پاکستانی گاڑیوں کو ملک سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر کے ترجمان شاہ حسین مرتزوي نے بتایا کہ افغانستان حکومت نے یہ حکم پاکستان کی سرحد پر موجود افغانعہدیدارتک پہنچا دیے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان نے افغانستان سے کئی اشیاء بالخصوص پھل (میوے ) کو واگہہ سرحد سے ہندوستان لے جانے پر روک لگا دی تھی۔ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد افغانستان کو مجبوراًپاکستانی گاڑیوں کو وسطی ایشیائی ممالک کے لئے راستہ بند کردینے کا اعلان کرنا پڑا۔مسٹرمرتزوي کے مطابق پاکستان نے چمنسرحدکو اس وقت بند کر دیا جب افغانستان میں پھلوں کا موسم تھا اور اس کی وجہ سے اس کے تاجروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستان نے افغانستان کے اشیاء کو اپنے یہاں سے گزرنے نہیں دیا تو افغان حکومت بھی اس کی گاڑیوں کو اپنے علاقے سے وسطی ایشیائی ممالک میں جانے کی اجازت نہیں دے گی۔