پاکستانی پہلے ہندو جسٹس کا انتقال

کراچی۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کارگزار چیف جسٹس رانا بھگوان داس کا مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز بعمر 73 سال ایک خانگی ہسپتال میں انتقال ہوگیا جہاں وہ زیرعلاج تھے۔ داس پاکستانی عدالتی برادری کے ایک انتہائی ذی احترام شخص تھے جو اس ملک کے جلیل القدر عدالتی منصب پر فائز ہونے والے پہلے ہندو اور دوسرے غیرمسلم چیف جسٹس تھے۔