لاہور ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے پنجاب صوبہ میں پولیس عہدیداروں پر الزام ہے کہ انہوں نے دو مبینہ سارقوں کے بائیں ہاتھ کاٹ دئے ہیں۔ پولیس نے غلا م مصطفی ‘ لیاقت علی کو پنجاب کے ویہاری ضلع سے گرفتار کیا تھا ۔ ان پر سیل فون اور برقی تاروں کے سرقہ کا الزام ہے ۔ پولیس نے دونوں کو بہاول وکٹوریہ ہاسپٹل بہاولپور منتقل کیا جہاں یہ پتہ چلا کہ ان کے بائیں ہاتھ کاٹ دئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ ایک مبینہ سارق کے کٹے ہوئے پنجہ کو اس کے ہاتھ سے جوڑا جاسکتا تھا تاہم پولیس اسے دس گھنٹوں کی تاخیر سے دواخانہ لائی ہے ۔ الزامات کا سامنا کرنے والے پولیس عہدیداروں نے تاہم اس کی تردید کی ہے اور کہا کہ دونوں ہی سارقوں نے اپنی کلائی کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی تھی ۔