پاکستانی پنجاب میں ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد منظور

لاہور /26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی پنجاب اسمبلی نے متفقہ طورپر آج ایک قرارداد کو منظوری دے دی، جس میں متحدہ قومی مومنٹ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسے ہندوستان سے مالیہ حاصل ہوتا ہے۔ پارٹی قائدین پر اعلی سطحی غداری کے الزامات ثابت ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی قرارداد میں شامل ہے۔ برسر اقتدار نواز مسلم لیگ اور اپوزیشن تحریک انصاف نے آج ایوان میں یکساں نوعیت کی قراردادیں پیش کی تھیں، جنھیں متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا۔