دھنباد (جھارکھنڈ) ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں سوشیل میڈیا پر پیش کردہ ایک تصویر کے سلسلہ میں ایک اور ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہیکہ 11 نوجوانوں نے پاکستانی پرچم سے بنے شرٹس پہنے ہیں۔ اس معاملہ میں اب تک 6 افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ جمعرات کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن رانچی کے تقریباً 180 کیلو میٹر مشرق میں واقع موضع بیدپور میں سیکشن 144 بدستور لاگو ہے۔