پاکستانی پارلیمنٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام کا ترمیمی قانون منظور

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پارلیمنٹ نے آج غالب اکثریت کے ساتھ دو اہم قوانین منظور کرلئے جن میں سے ایک کا مقصد فوجی عدالتوں کا قیام ہے تاکہ ’’سخت گیر دہشت گردوں‘‘ کے مقدمات کی عاجلانہ بنیادوں پر سماعت کی جاسکے۔ یہ عدالتیں طالبان کے ہاتھوں پشاور کے اسکول میں طلبہ کے قتل عام کے پیش نظر قائم کی جارہی ہیں۔ قومی اسمبلی نے اہم ترمیمی قوانین کو بغیر کسی مخالفت کے منظوری دے دی۔ پارلیمنٹ کا ایوان زیریں ایکسویں دستوری ترمیمی بل کو دو تہائی اکثریت سے پہلے ہی منظوری دے چکا ہے۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ دستوری ترمیم کسی مخالفت کے بغیر منظوری کردی گئی۔ ایوان بالا سینٹ نے قوانین کی پانچ ووٹوں کی تائید اور بغیر کسی مخالفت کے منظوری دے دی۔