اسلام آباد، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس فیصلے کو حکمراں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے لئے ایک بڑ ادھچکا قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اگلے چند ماہ میں ملک میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی تین رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔