نئی دہلی ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خیرسگالی علامت ظاہر کرتے ہوئے پاکستان نے آج کٹس راج مندر کا ایک گھڑا پانی بی جے پی کے نامور قائد ایل کے اڈوانی کو روانہ کیا ہے جنہوں نے 2005ء میں مندر کا دورہ کرکے اس کی تزئین و آرائش کے کام کا افتتاح کیا تھا۔ پانی کا گھڑا مندر کے امرکنڈ کے پانی سے بھر کر اڈوانی کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے ذریعہ روانہ کیا گیا ہے۔ اڈوانی کے بعد مندر کی تزئین و آرائش کے جاری کام کے بارے میں اڈوانی ہمیشہ دریافت کرتے رہے ہیں جس سے ان کی اس مندر سے دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔