سرینگر۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں مقیم افراد جو کشمیر کے سیلاب میں پھنس گئے تھے، مرکز کی جانب سے انہیں پونچھ۔ راول کوٹ کے راستے اپنے آبائی مقامات کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ نے ان کی واپسی کی اجازت دیتے ہوئے سرینگر۔ مظفرآباد راستے سے واپسی کی بھی اجازت دے دی جو متبادل راستہ ہے۔ قبل ازیں 60 افراد سیلاب کے بعد سرینگر میں پھنس گئے تھے، وطن واپس ہوچکے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی انہیں اجازت دی گئی تھی۔