اسلام آباد۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ پاکستان نے اس کے ایک شہری کی نعش کی عاجلانہ بنیادوں پر حوالگی کا مطالبہ کیا جس نے مبینہ طور پر جموں کی ایک جیل میں خودکشی کرلی ہے۔ قیدی کا ذہنی توازن درست نہ ہونے کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دفتر خارجہ نے کہا کہ متوفی کے ارکان خاندان اس کے برعکس دعویٰ کررہے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ایک ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ اس شخص کو غیر اِرادی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر مقدمہ چلایا جارہا تھا۔ اس کے خاندان کے بموجب وہ ذہنی مریض نہیں تھا۔ وہ ذہنی خرابی کے ہندوستانی دعویٰ پر اعتراض کررہے ہیں۔