اسلام آباد 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان لڑاکا طیاروں کی جانب سے ملک کے شمال مغربی قبائلی علاقہ میں جو افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے کی گئی بمباری کے نتیجہ میں کم از کم 12 عسکریت پسندہ لاک ہوگئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر خیبر ضلع میں آج صبح بمباری کی گئی ۔ پاکستانی فوج نے اس کارروائی کی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی مہلوکین کی شناخت ظاہر کی ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد کی آزادانہ ذرائع سے توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ خیبر علاقہ پشاور کے صوبائی دارالحکومت سے متصل ہے جہاں لشکر اسلامی کے عسکریت پسندوں کا غلبہ ہے ۔ پاکستان کو تخریب کاروں سے لڑائی کا سامنا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ ایک دہے کی لڑائی میں 55,000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔