اسلام آباد ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان سرحد سے متصلہ شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقوں پر پاکستان کے لڑاکا جیٹ طیاروں کے فضائی حملوں میں کم سے کم 20 عسکریت پسند مارے گئے۔ اس علاقہ میں پاکستانی فوج نے طالبان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ فوج نے کہا ہیکہ ضلع خیبر میں یہ کارروائی کی گئی ہے جس کی ایک جانب صوبائی دارالحکومت پشاور ہے تو دوسری جانب افغانستان ہے۔ دوردراز کے اندرونی علاقوں میں اس کارروائی کے نتیجہ میں 20 خوفناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں چند سرکردہ کمانڈرس بھی شامل ہیں۔ دیگر 18 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔