اسلام آباد 26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)کم از کم 35 عسکریت پسند بشمول بعض غیر ملکی ہلاک کردیئے گئے جبکہ پاکستانی فوج نے بالکل درست نشانہ لگاتے ہوئے شورش زدہ شمال مغربی پاکستان کے قبائلی علاقہ میں فضائی حملے کئے ۔ فوج کی جانب سے شمالی وزیر ستان کے علاقہ دتہ خیل میں نشانہ بناکر کئے ہوئے فوجی حملوں میں عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فوجی عہدیداروں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے ساتھ نیم خود اختیار علاقوں میں سے ایک ہے ۔ بالکل درست نشانہ پر کئے ہوئے فضائی حملوں سے 35 عسکریت پسند بشمول چند غیر ملکی ہلاک ہوگئے ۔ تاہم فوج نے مہلوکین کی شناخت یا طالبان اور القاعدہ کے زیر کنٹرول نشانہ بنائے ہوئے علاقوں کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔ آزادانہ ذرائع کے بموجب ہلاکتوں کی تعداد کی توثیق بھی نہیں کی جاسکی ۔ پاکستان نے جون سے اس علاقہ میں فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک 1500 عسکریت پسند ہلاک اور 9 ہزار سے زیادہ گرفتار کئے جاچکے ہیں تاہم اُن کا خطرہ ہنوز باقی ہے کیونکہ سرحدی علاقہ کے دوافتادہ پہاڑی علاقہ اُن کی سرگرمیوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔