اسلام آباد ۔ /6 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 12 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستان کے شمال میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ ہیلی کاپٹر راؤلپنڈی سے گلگت جارہا تھا تاکہ شدید زخمی فوجی کو دواخانہ منتقل کرسکے ۔ لیکن راستے میں ہی حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ 12 افراد جس میں ڈاکٹرس ، نیم طبی عملہ پائیلیٹ اور ہیلی کاپٹر کا شملہ شامل تھے ہلاک ہوگیئے ۔