پاکستانی فوجی کارروائی میں 15 انتہاپسندہلاک

اسلام آباد ۔ 28مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے گڑبڑزدہ قبائیلی خطہ میں فوجی کارروائی کے دوران کم از کم 15 انتہاپسند ہلاک ہوگئے ۔ انتہاپسندوں کے خلاف جاری بڑی فوجی کارروائی کے حصہ کے طورپر یہاں حملے کئے گئے ۔ فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسس کی آج صبح کی گئی زمینی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حملے خیبر کے علاقہ میں دو آپریشن کو مزید شدید بنایا گیا ہے ۔ 30 تا 35 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے فوجی کارروائیوں کا مقابلہ کیا جس کے بعد فوج نے ان کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر حملے کئے تھے ۔ طالبان باغیوں کی 10 نعشیں دستیاب ہوئی ہیں جن کے قبضہ سے ہتھیار و گولہ بارود ضبط کیا گیا ۔