پاکستانی فوجی سربراہ کا سیاچن گلیشر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج سیاچن گلیشر کا دورہ کیا اور دنیا کی سب سے اونچی جنگی چوٹی پر فوج کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔ انہوں نے یہاں کے سخت ترین موسمی حالات کے باوجود فوج کے بلند حوصلگی کی ستائش کی ۔ سیاچن کو سب سے زیادہ چیلنج سے بھر پور جنگی چوٹی تصور کیا جاتا ہے جہاں 1984 سے ہندوستان اور پاکستان کی فوج مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ یہاں لڑائی سے زیادہ سخت ترین موسم کی وجہ سپاہیوں کی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔۔