بہار ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے وکیل سدھور اوجھا نے مظفرپور چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کورٹ میں نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ایک کیس درج کردیا ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے پاکستانی فوجی سربراہ کو گلے لگا کر ہندوستانی فوج کی توہین کی ہے۔ اوجھا نے اپنی شکایت میں کہا کہ سدھو کے اس رویہ سے ہندوستانی عوام کو ’’ٹھیس‘‘ پہنچی ہے۔ اس پر انہوں نے غداری کا مقدمہ درج کردیا اور عدالت نے اس کیس کو قبول بھی کرلیا ہے جس کی سماعت 24 اگست کو مقرر ہے۔ اس دوران ٹوئیٹر پر کئی تبصرے آرہے ہیں کہ بغلگیر ہونے کے نتیجہ میں غداری کا کیس درج کرنا مضحکہ خیز بات ہے۔ اسی دوران پنجاب میں کانگریسی وزیراور سابق کرکٹر نوجوت سدھو کیخلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ نے پاکستانی فوجی سربراہ سے ملاقات کرنے اوربغل گیر ہونے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ہے ۔بی جے پی لیڈر اور اجمیر درگاہ کمیٹی کے ممبر فاروق اعظم نے کہاکہ سدھو نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود پاکستانی فوجی۔سربراہ سے بغل گیرہوکر ہندوستانیوں کی توہین کی ہے ۔انہوں نے دھمکی دی کہ سدھو کے ممبئی آمد پر ان کے ہاتھ پاؤں توڑ دیے جائیں گے ۔ان کے خلاف جگہ جگہ احتجاج کیا۔جائے گا تاکہ انہیں اد کا احسا س کرایا جائے کہ انہوں نے ٹھیک نہیں کیا ہے ۔جمعتیہ علماء کے ایک رکن مولاناقاسمی نے سدھو کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ۔کیا ہے کہ ان کے خلاف ملک دشمن کی دفعہ کے تحت کیس درج کیا جائے جبکہ آزادمیدان میں سدھو کے پوسٹر جلانے کی کوشش کی گئی، لیکن پولیس نے اسے ناکام۔بنا دیا۔واضح رہے کہ مظفرپور بہار کی۔سیم عدالت میں سدھو کیخلاف ملک دشمنی کا۔مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔