ممبئی، 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) نے ہندوستان میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے ۔ بصورت دیگر انہیں خطرناک انجام بھگتنا پڑے گا۔ ایم این ایس چترپات سینا کے صدر ایمی کھوپکار نے کہا کہ ” جموں و کشمیر کے اڑی میں دہشت گردانہ حملہ کرکے 18 فوجیوں کو شہید کرنے کے بعد پاکستانی باشندے اس کی خوشی منارہے ہیں، اس لئے ہم خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے ہیں۔ ہم نے انہیں ملک چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے ۔ بصورت دیگر مہاراشٹر نو نرمان سینا انہیں ملک سے بھگانے کے لئے ملگ گیر سطح پر احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی”۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ممبئی سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹیوں شیو سینا اور ایم این ایس نے پاکستانی فنکاروں کو دھمکی ہے ۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے مشہور غزل گلوکار غلام علی ممبئی میں اپنا پروگرام منسوخ کرنے پر مجبور کیا تھا۔ دریں اثناء مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے کی اہلیہ شالینی ٹھاکرے نے بھی آج پاکستانی اداکاروں کی مخالفت میں میدان میں اگئیں اور کہا کہ فواد خان جیسے اداکار کو فی الفور ہندوستان چھوڑ دینا چاہیئے۔