’’پاکستانی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا جائے گا‘‘

جموں3نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورس اہلکار سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر وید نے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات کو پاکستانی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی میت پر پھول مالائیں رکھنے کی تقریب کے حاشئے پر جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیکورٹی فورسز الرٹ ہیں۔ وہ سرحددوں پر پاک کی سرپرستی والی فائرنگ کا موثر جواب دے رہے ہیں۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ ہماری فورسز
پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بی جے پی کے ضلع یوتھ صدر گورہر احمد بٹ کی ہلاکت پر بات کرتے ہوئے ایس پی وید نے کہا کہ قصورواروں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوپائی ہے ۔ پولیس معاملے کی جانچ

کررہی ہے ۔
ذاکر نائک کی حوالگی کیلئے کوشش
نئی دہلی ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ہند ’’بہت جلد‘‘ ملائیشیا سے ذاکر نائک کو حوالے کرنے کی درخواست کرے گی، جن پر این آئی اے نے نوجوانوں کو کٹرپسند بنانے کا مقدمہ قائم کیا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے کہا کہ اس ضمن میں داخلی قانونی عمل تکمیل کے قریب ہے۔