پاکستانی عدالت سے ایم کیو ایم کے سربراہ کا گرفتاری وارنٹ جاری

کراچی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف ایک مقدمہ کے سلسلہ میں جاری کردیا، جس نے ان پر سندھ میں پاکستانی رینجرس کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ عدالت نے الطاف حسین کا گرفتاری وارنٹ جاری کیا جبکہ انہیں گذشتہ ہفتہ مفرور مجرم مجرمانہ دھمکانے کے مقدمہ میں جو کرنل طاہر محمود نے دائر کیا ہے، جن کا تعلق سندھ رینجرس سے ہے۔ وہ ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹرس پر 11 مارچ کو دھاوا بھی کرچکے ہیں۔ الطاف حسین نے جو مبینہ طور پر 1992ء سے لندن میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل پر دھاوا کرنے والی ٹیم کے عہدیداروں کو دھمکیاں دی تھیں ۔