پاکستانی صوبہ پنجاب میں شدید بارشیں، 40سے زائد ہلاکتیں

اسلام آباد۔ 04 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات کے نتیجے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں عمارتیں گرنے کے نتیجے میں ہوئیں۔ ہزاروں افراد اس سیلابی بارش کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں اور انہیں عارضی مقامات پر رہنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 72 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور ملک کے شمالی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جو بڑے دریاؤں میں سیلاب کا سبب بن سکتا ہے۔