پاکستانی صوبہ بلوچستان میں زلزلہ

اسلام آباد ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے مقامی میٹرولوجیکل محکمے کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز خضدار شہر کے نیچے 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ اس زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ برس ستمبر میں بلوچستان میں 7.7 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 370 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔