ممبئی۔25۔ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)پڑوسی ملک پاکستان کے شہر لاہور سے شائع ہونے والے مشہور اخبار روزنامہ مشرق کے سابق مدیر اور کئی اخبارت روزنامہ آج کل اور روزنامہ پاکستان کے کالم نویس سعید احمد کی ممبئی آمد پر پریس کلب میں بدھ کی سہ پہر ان کا خیر مقدم کیا جائیگا ۔سنیئر سعید احمد نندیتا داس کی فلم ‘منٹو ‘کی ریسرچ ٹیم میں شامل رہے اور فلم کی ریلیم کے موقع پر ممبئی آئے ہیں۔بدھو26ستمبر کوسہ پہر 4بجے پریس کلب میں انہیں چائے پر گفتگو کے لیے مدعوکیا گیا ۔اس موقع پر کانفرنس ہال میں وہ دیگر صحافیوں اور مہمانوں سے مختلف موضوع پر گفتگو کریں گے ۔دراصل سعید احمد کا تعلق ڈرامہ نویسی سے رہا اور1994سے وہ پاکستانی ٹی وی چینل سے وابستہ رہے ہیں ۔انہوں نے فلموں کے بارے میں کافی لکھا ہے اور معروف اداکار دلیپ کمار پر کتاب کا بھی حصہ رہے ہیں ۔سعید احمد سیاست سے بھی قریب رہے اور مرحوم جنرل ضیاء الحق سے بھی قربت کے لیے جانے جاتے ہیں۔