نئی دہلی 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف جاوید میانداد کی برہمی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر نے آج کہاکہ سابق پاکستانی کرکٹ کیپٹن اب بھی پاکستان کی ناکامی پر سکتہ کے عالم میں ہیں اور وہ اِس احساس سے چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ فتح اور شکست میدان جنگ اور کرکٹ کے میدان دونوں جگہ ہوتی ہے۔
جئے پور میں سارک صوفی کانفرنس
جے پور، 4 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) سارک ممالک کا تین روزہ صوفی کانفرنس 14اکتوبر سے جے پور میں منعقد کیا جائے گا۔تقریب کی انتظامیہ کمیٹی کے رکن سریندر چترویدی نے آج یہاں بتایا کہ اس کا افتتاح راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کریں گے ۔ تین روزہ کانفرنس میں سارک ملکوں کے دو سو سے زیادہ صوفی، شاعر، دانشور، مفکر، ادیب شرکت کریں گے ۔ اس میں صوفی فلسفہ ، آرٹ، ادب اور موسیقی سے متعلق مضامین پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس میں انڈین کاونسل آف کلچرل ریلیشن کے اعلی افسران سمیت دیگر اعلی افسران بھی شرکت کریں گے ۔