پاکستانی شلباری سے دیہاتی عوام خوفزدہ

آر ایس پورہ (جموں) ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فضاء میں مسلسل بارود کی بو بسی ہوئی ہے اور دھویں کے کثیف بادل فضاء میں اٹھ رہے ہیں جو سرحد پر واقع ایک گاؤں کے گھروں کے شعلہ پوش ہوجانے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ سرحد سے 400 میٹر کے فاصلہ پر گجروں کے دیہات پر پاکستان کی مسلسل شلباری کی وجہ سے یہاں کے عوام موت کے سائے تلے خوف کی زندگی بسر کررہے ہیں۔ کئی مقامی شہری سحر کے وقت تاریکی کا فائدہ اٹھا کر گھروں سے فرار ہورہے ہیں۔