پاکستانی شخص کے حملہ میں ہندوستانی ہلاک

کوالالمپور ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص کی ایک پاکستانی شخص کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں موت ہوگئی۔ یہ واقعہ یہاں کے ایک مشہور شاپنگ مال میں رونما ہوا۔ مہلوک ہندوستانی کی شناحت سرجیت سنگھ کی حیثیت سے کی گئی جو پیشہ سے ایک حجام تھا۔ سٹی پولیس کے انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ زین الدین احمد نے بتایا کہ پاکستانی نوجوان کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں سرجیت شدید طورپر زخمی ہوگیا تھا جو بعدازاں جانبر نہ ہوسکا۔ پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہیکہ آیا دونوں میں جھڑپ کی وجہ کیا تھا۔