لاہور۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک معروف سیاست داں کے بیٹے کا اسٹیراؤڈس (کارکردگی میں اضافہ کیلئے استعمال کیا جانے والا نامیاتی مادہ) کے زائد مقدار میں استعمال کرنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ اپنے جسم کو کسرتی بنانے کے لئے جون کی حد تک ورک آؤٹ کرتا تھا۔ ایواکیوئی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ETPB) کے صدرنشین اور پاکستانی مسلم لیگ (ن) کے قائد صدیق الفاروق کے 26 سالہ بیٹے علی کا ان کی رہائش گاہ میں انتقال ہوگیا۔ ای ٹی پی بی پاکستان اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی نگران کار ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کل جب وہ جاگنگ کررہے تھے تو ان کے سکیورٹی گارڈس نے بتایا کہ علی کے کمرے پر بار بار دستک دینے کے باوجود وہ کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں جس کے بعد کمرے کے دروازہ کا قفل توڑ دیا گیا اور اندر جانے پر علی بے ہوش پڑا ہوا ملا۔ انہیں فوری طور پر سرویسیس ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔