اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈا ٹ کام) منتخب پاکستانی سفیروں کے ایک گروپ نے جن میں پاکستانی سفیر برائے ہندوستان اور برائے چین بھی شامل تھے، امریکی حکمت عملی برائے افغانستان اور جنوبی ایشیاء تبدیل ہونے کے بعد اپنے ملک کی خارجہ پالیسی میں بھی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی سفیروں کی تین روزہ چوٹی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھی جس کا افتتاح وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کیا تھا۔ اس چوٹی کانفرنس میں پاکستان کے مختلف سفیر خارجہ پالیسی کے مسائل پر بحث کرنے مدعو کئے گئے تھے۔