اسلام آباد 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس پاکستان اسحاق ڈر نے آج کہاکہ پاکستانی روپئے کی قدر آج مزید مستحکم ہوگئی کیونکہ امریکی ڈالر کے مقابل کھلی کرنسی مارکٹ میں اِس کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا۔ فی الحال بین بینکس تجارتی شرح امریکی ڈالر کے مقابل 97.30 پاکستانی روپئے ہے۔ گزشتہ ہفتہ یہ 105 تھی۔ منگل کے دن اِس میں 1.10 روپئے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 99.95 پاکستانی روپیوں میں فروخت ہوا۔ یہ پہلی بار ہے جبکہ گزشتہ 7 ماہ میں 100 پاکستانی روپئے فی ڈالر کا نشانہ حاصل کیا جاسکاہے۔ وزیر فینانس پاکستان نے کہاکہ پاکستانی کرنسی کے استحکام کی کوششیں جاری ہیں اور روپئے کی قدر میں مزید استحکام متوقع ہے۔