واشنگٹن ۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعلیٰ سطحی امریکی جنرل جان نے کہا کہ افغانستان میں دشمن کو تباہ کرنا مشکل تھا لیکن حقانی نیٹ ورک اور طالبان جیسے دہشت گرد گروپس نے پاکستان میں اپنے لئے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرلی ہے۔ ان کو تباہ کرنا انتہائی مشکل مسئلہ ہے اور ان دہشت گرد گروپس سے پرامن دنیا کو کئی سنگین خطرے لاحق ہیں۔ وہ امریکی سینٹ کی خدمات کمیٹی پر توثیقی سماعت کے اجلاس پر بیان دے رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان اور پاکستان کے بارے میں اوباما انتظامیہ کی پالیسی اہمیت رکھتی ہے۔ جان میکین رکن امریکی سینیٹ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔