پاکستانی خام خیالی میں مبتلا ،راحیل شریف کے ریمارکس پر ہندوستان کا ردعمل

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے ان ریمارکس پر کہ کشمیر تقسیم کا غیرمختتم ایجنڈہ ہے۔ ہندوستان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خام خیالی میں مبتلاء ہوسکتا ہے لیکن اس سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ منسٹر آف اسٹیٹ امورخارجہ وی کے سنگھ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان اس خام خیالی میں مبتلا ہے۔ وہ ان غلط خیالات میں مبتلاء رہ سکتا ہے لیکن اس سے حقیقی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ ان سے پاکستانی جنرل راحیل شریف کے ریمارکس (خبر صفحہ 4 پر) کے بارے میں پوچھا گیا تھا جنہوں نے کہا کہ کشمیر 1947 کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسے پاکستان سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔