اسلام آباد ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور طالبان کے نمائندوں کا کل ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں امن مذاکرات کی پیشرفت کے مقصد سے بات چیت کی جائے گی۔ 10 سال سے جاری تشدد کے نتیجہ میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بات چیت جاری رہے گی۔ حالانکہ گزشتہ دو دن سے عسکریت پسندوں اور طالبان نے اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کل طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گی ۔
سرکاری ریڈیو پاکستان خبر کے بموجب تحریک طالبان پاکستان کے مذاکرات اعلیٰ سمیع الحق کا دعویٰ ہے کہ ان کے گروپ نے بات چیت سے اتفاق کرلیا ہے لیکن بعض عناصر چاہتے ہیں کہ دہشت گرد کارروائیوں کے ذریعہ بات چیت کو ناکام بنادیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ چاہے کچھ بھی کرلیں بات چیت ناکام نہیں ہوگی۔ تاہم انہوں نے ان عناصر کی شناخت کا انکشاف نہیں کیا۔