پاکستانی جیلوںمیں 352 ہندوستانی قیدی

نئی دہلی ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج کہا کہ پاکستانی جیلوں میں ہندوستانی قیدیوں کی تعداد 352 ہے، جن میں چندماہی گیر بھی شامل ہیں۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے لوک سبھا میں کہا کہ سفارتی رسائی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کے مابین 2008ء کے دوران طئے شدہ سمجھوتہ کے مطابق دونوں دونوں ممالک نے اس سال یکم ؍ جنوری کو قیدیوں سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ مسز سوراج نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے یکم ؍ جنوری 2015ء کو دی گئی فہرست کے مطابق 50 سیول قیدی اور 476 ماہی گیر شامل ہیں جو سمجھا جاتا ہیکہ پاکستان کی تحویل میں ہیں۔ اس طرح پاکستان کو دی گئی فہرست کے مطابق ہندوستان کی تحویل میں پاکستان کے 253 سیول اور132 ماہی گیر قیدی ہیں۔