اسلام۔5اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) 11ہندوستانی اُن 172افراد میں شامل ہیں جنہیں پاکستانی بحری جہاز نے جنگ زدہ یمن کے جنوب مغربی شہر مکلا سے تخلیہ کروایا ہے ۔ یہ علاقہ اب پوری طرح القاعدہ سے عسکریت پسندوں کے قبضہ میں ہے ۔ پی این ایس اسلات کل پاکستان سے روانہ ہوا تھا ‘ جب کہ اس نے کامیابی کے ساتھ 183افراد بشمول 53غیر ملکیوں کو مکلا سے بچالیا ۔ وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے بموجب پی این ایس اسلات کل علی الصبح روانہ ہوا تھا اور جمعہ کی صبح مکلا پہنچ گیا تھا ۔ بندرگاہ کو جانے والے تمام راستوں کی ناکہ بندیکردی گئی تھی ۔چنانچہ ایک اچھی طرح منصوبہ بند کارروائی کے ذریعہ الشہر کے بندرگاہی علاقہ سے کارروائی کا آغاز کیا گیا ۔ 148پاکستانیوں کا آج علی الصبح محفوظ انداز میں تخلیہ کروایا گیا ۔ دیگر 35غیر ملکی بھی ہنگامی تخلیہ کے منتظر تھے ‘ انہیں بھی جہاز میں سوار کروالیا گیا ۔
ان میں 8چینی ‘11ہندوستانی اور 4انگریز ہیں ۔ بحری جہاز 7اپریل کو کراچی پہنچے گا ۔ دفتر خارجہ کے بیان کے بموجب یمن کے جنوب مشرقی صوبہ حضرموت کا دارالحکومت ہے اور اب تقریباً پوری طرح القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے قبضہ میں ہے ۔ یہ عسکریت پسند جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ایک دن قبل انہوں نے ایک جیل میں زبردستی داخل ہوکر 300قیدیوں کو آزاد کروایا تھا ۔ دریں اثناء پی آئی اے کا طیارہ صنعاء سے آج بحریہ جہاز کے ذریعہ منتقل کئے جانے والے اپنے شہریوں کو بچائے گا ۔ جب کہ پاکستان بحریہ کا ایک اور بحری جہاز پہلے ہی یمن کے لئے روانہ ہوچکا ہے اور کل حدیدہ پہنچے گا تاکہ باقی 208پاکستانیوں کا تخلیہ کرواسکے جو اب بھی یمن میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ یہ گذشتہ 9دن سے جاری تخلیہ کارروائی کا امکان ہے کہ اختتام ثابت ہوگا ۔