پاکستانی ایرفورس جیٹس کی کارروائی 31 انتہا پسند ہلاک

اسلام آباد 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی قبائیلی خطہ میں پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے انتہا پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہوئے 31 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔ فوج نے کہاکہ یہ فضائی حملے خیبر ایجنسی کے وادیٔ طرہ میں شروع کئے گئے۔ فوجی عہدیدار نے بتایا کہ اس حملے میں انتہا پسندوں کے دو ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ جوابی حملوں میں 3 پولیس ملازمین بھی مارے گئے۔ پولیس نے مشتبہ ٹھکانوں پر دھاوے کئے تھے لیکن انتہا پسندوں نے ان پر حملے شروع کردیئے۔ ان حملوں میں تین پولیس ملازمین ہلاک ہوئے۔ اس کے فوری بعد تشدد بھڑک اٹھا جس میں خودکش بم بردار نے سرکاری دفتر پر حملہ کیا۔