پاکستانی انسانی حقوق کارکن کی ہلاکت کی مذمت

لندن۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کمسن نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے سماجی کارکن سبین محمود کی کراچی میں ہلاکت کی بھرپور مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آواروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں ملالہ نے محمود کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی ہیرو کی المناک موت پر سخت رنج و غم کا شکار ہوگئی ہے ۔ سبین محمود ایک جرات مند انسانی حقوق کارکن تھے جنہوں نے سماجی فورم ٹی ٹو ایف قائم کی تھی ‘ انہیں جمعہ کی رات ایک مباحثہ کے اختتام پر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔

بالٹی مور میں تشدد‘ افریقی شہری کی ہلاکت پر احتجاج
بالٹی مور(امریکہ) ۔26اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) احتجاجی مظاہرین نے پولیس کاروں اور دکانوں کی کھڑکیوں کے شیشے بالٹی مور میں چکناچور کردیئے ۔ یہ نوجوان افریقی نژاد امریکی شہری کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے خلاف پُرتشدد احتجاج تھا ۔ ایک ہزار سے زیادہ افراد نے 90منٹ طویل جلوس میں شرکت کی تھی جو کل رات بالٹی مور سٹی ہال سے نکالا گیا تھا اور اس میں ریڈی گرا کے ساتھ جسے گذشتہ اتوار کو ہلاک کردیا گیاتھا انصاف کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا ‘ یہ احتجاجی مظاہرہ بعد ازاں پُرتشدد ہوگیا ۔