پاکستانی انتخابات :4.6 کروڑ نوجوان ووٹرس کا کلیدی رول

اسلام آباد ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں جولائی کے دوران ہونے والے عام انتخابات کے 105 ملین مستحق ووٹرس میں شامل 46 ملین نوجوان نئی حکومت کے انتخاب میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے زیرقیادت موجودہ حکومت 31 مئی کو اپنی میعاد مکمل کرے گی اور نگرانکار حکومت 25 اور 27 جولائی کے انتخابات کا انعقاد عمل میں لائے گی۔ 20 کروڑ کی آبادی والے ملک پاکستان کے چھ صوبوں مجموعی طور پر 5.92 کروڑ مرد اور 4.67 کروڑ خاتون رائے دہندگان شامل ہیں۔ ان انتخابات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرقیادت پی ایم ایل (ن)، کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خاں کو پاکستانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق صدر آصف علی زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا۔