لاہور ۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے متنازعہ فلم اداکارہ میرا جس نے ہندوستانی فلموں میں بھی کام کیا ہے، کے خلاف غیراسلامی اور غیرقانونی شادی پر غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ دی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو ہدایت کی ہیکہ وہ اداکارہ کو آئندہ سماعت بتاریخ 17 ستمبر عدالت میں پیش کرے۔ درخواست گذار عتیق الرحمان جس نے میرا سے 2011ء میں شادی کی تھی، عدالت کو بتایا کہ میرا نے اسے طلاق دیئے بغیر دوسرے مرد (کیپٹن نوید) سے شادی کرلی جو نہ صرف قانونی بلکہ غیراسلامی بھی ہے۔ عتیق الرحمن نے کہا کہ بیک وقت دو مردوں کے نکاح میں رہتے ہوئے میرا گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوئی ہے ۔