پاکستانی آبی حدود میں 59 ہندوستانی مچھیرے گرفتار

کراچی ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آبی حدود میں مبینہ طور پر داخل ہوئے 59 ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی (MSA) کے ذریعہ یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ سندھ اور گجرات میں واقع متنازعہ آبی حدود سرکریک میں ہندوستانی مچھیرے ماہی گیری کررہے تھے۔ ان تمام کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالہ کیا گیا اور ان کیخلاف معاملات درج کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ اکثر بیشتر ہندوستانی و پاکستانی مچھیرے ایک دوسرے کی آبی حدود میں اسلئے گرفتار ہوجاتے ہیں کہ بحرہ عرب میں اب تک دونوں ممالک کی آبی حدود کو قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ مزید برآں کشتیوں میں ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے جسکے ذریعہ مچھیرے اپنے محل وقوع کا بالکل درست اندازہ کرسکیں۔