اسلام آباد،18اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے وزیراعظم عمران خان کی اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے دوران کی گئی درخواست کے پیش نظر پاکستانیوں کیلئے 2,000 سعودی ریال کی اضافی عمرہ فیس سے دستبردار ہوجانے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اطلاع سکریٹری مذہبی امور محمد مشتاق نے سنیٹ کمیٹی کو دی جس کی میٹنگ حج اور عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر غوروخوض کیلئے منعقد کی گئی۔ قبل ازیں سعودی عرب اسی طرح کی درخواستوں پر مصر اور ترکی کے عوام کیلئے بھی اضافی عمرہ ٹیکس ختم کرچکا ہے۔